• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

این آئی ڈی میں بی ڈی ایس ڈاکٹر کو پرنسپل تعینات کیا جائے، ینگ ڈاکٹرز

ملتان(سٹاف رپورٹر)ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے نشتر انسٹی ٹیوٹ آف ڈینٹسٹری کے پرنسپل کا اضافی چارج کالج پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر افتخار حسین خان کو دینے کی مخالفت کردی،وائی ڈی اے صدر ڈاکٹر فاران اسلم و دیگر نے اس حوالے سے سوشل میڈیا پر مہم شروع کردی جس میں کہا گیا ہے کہ این آئی ڈی میں بی ڈی ایس کی بجائے ایم بی بی ایس ڈاکٹر کو پرنسپل کا اضافی چارج دینا پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے قواعد کی خلاف ورزی ہے،انہوں نے مطالبہ کیا کہ این آئی ڈی میں بی ڈی ایس ڈاکٹر کو مستقل پرنسپل تعینات کیا جائے۔

تازہ ترین