• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سمگل کرنے کے الزام میں گرفتارملزم کوضمانت پررہا کرنے کے احکامات

پشاور(نیوزرپورٹر)پشاورہائی کورٹ کے جسٹس قیصررشید نے بھاری مقدارمیں منشیات اوراسلحہ سمگل کرنے کے الزام میں گرفتارملزم کوضمانت پررہا کرنے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں ملزم کی جانب سے فرحانہ مروت ایڈوکیٹ نے درخواست کی پیروی کی استغاثہ کے مطابق ملزم رضوان ساکن باڑہ کو21ستمبر2019ء کوجرما کوہاٹ پولیس نے گرفتار کرکے اس کی گاڑی سے تقریبا8کلوگرام چرس ٗکلاشنکوف اورکاتوس برآمد کئے تھے جبکہ منشیات گاڑی کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی تھی ماتحت عدالت سے درخواست ضمانت خارج ہونے پرملزم نے پشاورہائی کورٹ میں درخواست دائرکی اورعدالت نے دلائل مکمل ہونے پرملزم کی درخواست منظورکرلی ۔
تازہ ترین