• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین، کرونا وائرس کیخلاف جنگ،1200فوجی طبی ماہرین ووہان پہنچ گئے

ووہان(ایجنسیاں) وائرس پر قابو پانے میں مدد فراہم کرنے کے لئے مجموعی طور پر1200طبی ماہرین گزشتہ روز ووہان پہنچ گئے ۔یہ ان
2600 امدادی طبی ماہرین کا دوسرا گروپ ہے جو چین کی مسلح افواج نے کرونا وائرس پر قابو پانے کے کام میں مدد فراہم کرنے کیلئےووہان بجھوائے ہیں۔طبی ماہرین کے اس گروپ کو ووہان کی آپٹکس وادی میں قائم ہوبے کے میٹرنٹی اینڈ چائلڈ ہیلتھ کئیراسپتال میں مریضوں کے علاج کا کام سونپا گیا ہے اوراسپتال کی تعمیر مکمل ہونے کے بعد فوری طورپر کام کا آغاز کردیں گے ۔چین نے گزشتہ ہفتے وبائی مرض پر قابو پانے میں مدد فراہم کرنے کے لئے فوج سے تعلق رکھنے والے اضافی 2600طبی ماہرین کو ووہان میں بجھوانے کا وعدہ کیاتھا۔
تازہ ترین