• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایل: وزیراعلیٰ سندھ کی فول پروف سیکورٹی کی ہدایت

پی ایس ایل: وزیراعلیٰ سندھ کی فول پروف سیکورٹی کی ہدایت


وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فائیو کے لیے فول پروف سیکورٹی انتظامات کی ہدایت کی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی کا دورہ کیا اور پی ایس ایل فائیو میچز کے حوالے انتظامات کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) رینجرز سندھ اور کمشنر کراچی نے وزیراعلیٰ کو سیکورٹی انتظامات سے متعلق بریفنگ دی۔

وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل میچز کے دوران فول پروف سیکیورٹی انتظامات ہونے چاہئیں، یہ سندھ کا ایونٹ ہے ہم سب نے مل کر اس کو تاریخی بنانا ہے۔

انہوں نے نے مزید کہا کہ پی ایس ایل پاکستان کا برانڈ بن گیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے گراؤنڈ اور پچ کا معائنہ بھی کیا۔

پاکستان سپر لیگ فائیو 20 فروری سے 22 مارچ تک کھیلی جائے گی، جس کے تمام 34 میچز ملک کے 4 مختلف اسٹیڈیمز پر کھیلے جائیں گے۔

تازہ ترین