• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: ہوا میں مضر ذرات جانچنے والے سرکاری آلات غیر فعال نکلے

کراچی: ہوا میں مضر ذرات جانچنے والے سرکاری آلات غیر فعال نکلے


کراچی میں ہوا میں مضر ذرات جانچنے والے سرکاری آلات غیر فعال نکلے۔

سرکاری سطح پر مال مفت، دل بے رحم کی ایک اور صورت سامنے آگئی۔

جائیکا نے13 سال قبل یعنی 2007ء میں پاکستان کو 11 ملین ڈالرز کےہوا میں مضر ذرات جانچنے والے آلات تحفے میں دیے تھے۔

ذرائع کے مطابق کراچی میں جائیکا کی طرف سے دیے گئے آلات میں سے 3 نصب کردیے گئے تھے۔

18ویں ترمیم کے بعد ماحولیات کا محکمہ صوبے کے پاس آگیا تو وفاق نے آلات کو آپریٹ کرنے والا اپنا تربیتی عملہ واپس بلالیا۔

ذرائع کے مطابق 2010ء کے بعد سے ہوا میں مضر ذرات جانچنے کا مانیٹرنگ یونٹ و دیگرآلات ناکارہ پڑے ہیں۔

ترجمان ای پی آئی کے مطابق آلات میں موجود قیمتی کیمیکل خراب ہوچکےہیں،جنھیں قابل استعمال بنانے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں ۔

کیماڑی میں جان لیو اگیس سے ہلاکتیں سامنے آنے کے بعد اداروں کوایئر کوالٹی جانچنے کےلیے نجی تنظیموں سے رابطہ کرنا پڑا ۔

تازہ ترین