• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایل فائیو کی انعامی رقم 15 کروڑ روپے سے زائد

پی ایس ایل فائیو کی انعامی رقم 15 کروڑ روپے سے زائد


پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن میں15 کروڑ روپے سے زائد کی انعامی رقم تقسیم کی جائے گی، فاتح ٹیم تقریباً ساڑھے سات کروڑ روپے ملیں گے۔

ترجمان کے مطابق پی ایس ایل فائیو میں مجموعی طور پر 10لاکھ ڈالرز یعنی پندرہ کروڑ روپے سے زائد کی انعامی رقم تقسیم ہوگی۔ فاتح ٹیم کو پانچ لاکھ ڈالرز ملیں گے، جبکہ رنر اپ ٹیم دو لاکھ ڈالرز کی حقدار ہوگی۔

ہر میچ کے مین آف دی میچ کو 4 ہزار پانچ سو ڈالرز ملیں گے جبکہ ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی، بہترین بولر، بہترین بیٹسمین اور اسپرٹ آف کرکٹ ایوارڈ کے حقدار کو20، 20 ہزار ڈالرز دیئے جائیں گے۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نے جمعہ کو ہونیوالے دو میچز کے اوقات کار تبدیل کردیئے ہیں۔ جمعہ کو ڈبل ہیڈرز میں پہلا میچ تین بجے اور دوسرا میچ آٹھ بجے ہوگا۔

علاوہ ازیں ایونٹ میں شریک ٹیموں کو اینٹی کرپشن لیکچرز کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، پی سی بی کے سی او او سلمان نصیر نے لاہورمیں ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کے پلیئرز کو لیکچر دیے جبکہ بدھ کو کراچی میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، اسلام آباد یونائٹیڈ، کراچی کنگز اور پشاور زلمی کو اینٹی کرپشن پر لیکچر دیں گے۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فائیو کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں، 20فروری سے 22مارچ تک جاری رہنے والےٹورنامنٹ کے تمام 34 میچز ملک بھر کے 4 مختلف اسٹیڈیمز پر کھیلے جائیں گے۔

پی ایس ایل 2020 کا افتتاحی میچ دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور دو مرتبہ کی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیموں کے درمیان نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔ لیگ کے پانچویں ایڈیشن کا فائنل 22 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگا۔

ایونٹ کا واحد کوالیفائر نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا جبکہ دونوں ایلیمنٹرز اور فائنل کی میزبانی قذافی اسٹیڈیم لاہور کے سپرد کی گئی ہے۔

34 میچوں پر مشتمل ایونٹ کے 14 میچز قذافی اسٹیڈیم لاہور، 9 نیشنل اسٹیڈیم کراچی، 8 پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی اور 3 ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

تازہ ترین