• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انگلش پلئیر اور ملتان سلطانز کے کھلاڑی روی بوپارا نے کہا ہے کہ پاکستان میں مکمل پی ایس ایل کھیلنے میں کوئی مشکل نہیں، تمام ٹیمیں مضبوط ہیں اور ٹورنامنٹ کا ہر میچ مشکل ہوگا۔

ملتان سلطانز کے کھلاڑی روی بوپارا نے جیو نیوز سے گفتگو میں کہا کہ پی ایس ایل کے لیے بہت پرجوش ہوں، ملتان سلطانز میرے لیے نئی فرنچائز ہے۔ نئے ساتھیوں کے ساتھ کھیلنا ہمیشہ اچھا لگتا ہے۔

روی بوپارا نے پاکستان سپر لیگ کے انتظامات اور معیار کی تعریف کرتے ہوئے اسے بہت اچھا قرار دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ شاہد آفریدی لیجنڈ اور فیورٹ کھلاڑی ہیں، امید ہے ان کے لیے یہ اسپیشل پی ایس ایل ہو گا۔ 

تازہ ترین