• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی طالبہ لندن میں31 ہزار طلبہ کی نمائندگی کیلئے میدان میں

لندن (مرتضیٰ علی شاہ) کنگز کالج لندن میں اسلام آباد سے تعلق رکھنے والی پاکستانی طالبہ مینا رعنا یونیورسٹی کے ساتھ طلبہ کے تعلقات کا از سرنو تعین کرنا چاہتی ہے اس مقصد کیلئے اس نے اپنی انتخابی مہم کا آغاز کردیا ہے، نیوز سے بات کرتے ہوئے اس نے اپنے انتخابی منشور کی تفصیلات بتائیں جس میں صنفی اور مذہبی تنوع، طلبہ کیلئے مینٹل ہیلتھ کی بہتر سہولتوں، اسلاموفوبیا کے انسداد ،چیرٹی جمع کرنے اور کنگز کالج کے تمام طلبہ کیلئے دوستانہ ماحول پیدا کرنے کو محور بنایاگیاہے۔ انھوں نے کہا کہ میں نائب صدر کے عہدے اورترقیاتی سرگرمیوں اور پاکستان کی نمائندگی کیلئے انتخاب میں حصہ لے رہی ہوں ،میں دنیا کو دکھانا چاہتی ہوں کہ اگر مساوی مواقع فراہم کئے جائیں تو پاکستانی خواتین بہت کچھ کرسکتی ہیں، انھوں نے بتایا کہ لندن میں پاکستانی طالبہ کی حیثیت سے اپنی 4 سالہ جدوجہد کو اجاگر کررہی ہوں، مینا یونیورسٹی کے چاروں کیمپس کو ملانے والی ایک فری شٹل سروس چلاکر کنگز کالج لندن کے طلبہ کے تجربات میں انقلاب برپا کرنے کی خواہاں ہے۔

تازہ ترین