• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا تاریخی دورہ پاکستان مکمل

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا تاریخی دورہ پاکستان مکمل


اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس 4 روزہ تاریخی دورہ پاکستان مکمل کر کے لاہور سے واپس روانہ ہو گئے، اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے معزز مہمان کو رخصت کیا۔

سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے سیکورٹی اور خطے میں امن کے لیے پاکستان کی کاوشوں کو سراہا، انہوں نے پاکستان کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں بھی کیں۔

انتونیو گوتریس نے دہشت گردی کو شکست دینے پر پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی اور پاکستان کے تاریخی و سیاحتی مقامات کا دورہ کیا۔ وہ سکھوں کے مقدس مقام گردوارہ کرتارپور بھی گئے۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے ایک بیان میں کہا کہ اپنا دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس جارہا ہوں، لاہور کی ثقافت اور وسیع تاریخ سے بہت لطف اندوز ہوا، انہوں نے شاندار دورہ پر پاکستانی عوام کا شکریہ بھی ادا کیا۔

تازہ ترین