• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’لندن فیشن ویک 2020‘


چین سمیت دنیا کے کئی ممالک میں پھیلنے والے کورونا وائرس نے جہاں معیشت کو نقصان پہنچایا وہیں اس وائرس سے فیشن انڈسٹری بھی متاثر ہورہی ہے۔

کورونا وائرس کے خوف کی وجہ سے ’لندن فیشن ویک 2020‘ میں شرکت کے لیے آنے والوں کی تعداد بھی کم تھی جبکہ وائرس کے پھیلاؤ کے پیشِ نظر شرکت کرنے والی تمام شخصیات کو سینیٹائزرز اور فیس ماسک لگائے ہوئے دیکھا گیا۔

لندن فیشن ویک میں مقبول چینی ڈیزائنر یوہان وینگ کو اپنی پہلی سولو کلیکشن کی نمائش میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ وائرس کی وجہ سے ان کے تمام ہاتھ سے بنے کرافٹ چین سے فیشن ویک شو تک نہیں آسکے۔

کورونا وائرس کی وجہ سے متعدد چینی فیکٹریاں اور کمپنیاں بند ہیں جبکہ کورئیر سروس بھی بند ہونے کی وجہ سے چینی ڈیزائنر اپنی تمام تر کلیکشن نمائش میں نہیں پیش کرسکیں۔

دوسری جانب کورونا وائرس کی وجہ سے لندن فیشن ویک 2020 میں گزشتہ سال کے مقابلے میں شرکت کرنے والوں کی تعداد بھی کافی کم تھی۔