• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شام، بشارالاسد کی معزولی کے 7 ماہ بعد نیا ریاستی نشان متعارف

شام میں عبوری حکومت نے سابق صدر بشارالاسد کی معزولی کے 7 ماہ بعد نیا ریاستی نشان متعارف کرا دیا۔

نئے لوگو میں ایک سنہرا عقاب اور اس کے اوپر 3 ستارے شامل ہیں، جو ملک کے مختلف فرقوں میں اتحاد کی نمائندگی کرتے ہیں۔

صدارتی محل میں منعقدہ تقریب میں عبوری حکمران احمد الشرع نے کہا کہ یہ نشان ایک متحد شام کی علامت ہے جو کسی بھی تقسیم کو مسترد کرتا ہے۔

نئے لوگو کے مطابق عقاب کے 14 پَر شام کے تمام صوبوں، دم 5 پروں سے ملک کے 5 جغرافیائی خطوں اور ستارے عوامی آزادی کی نمائندگی کرتے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید