• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لائسنس یافتگان اور صارفین کمرشل وائس سروسز کیلئے صرف وائیٹ لسٹڈ آئی پی کے استعمال کو یقینی بنائیں، پی ٹی اے

اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے ) پی ٹی اے نے لائسنس یافتگان کو پھر کہا ہے کہ وہ اور ان کے صارفین کمرشل وائس سروسز کیلئے صرف وائیٹ لسٹڈ آئی پی کے استعمال کو یقینی بنائیں،وائیٹ لسٹڈ نہ ہونے والے آئی پی ایڈریسز کمرشل وائس سروسز کی فراہمی کے دوران معیار میں کمی کا سامنا کرتے ہیں، پی ٹی اے کی طرف سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی جانب سے غیر قانونی ٹیلیفون ٹریفک کیخلاف باقاعدگی سے اقدامات کئے جا رہے ہیں جن میں غیر قانونی ٹیلی کام سیٹ اپ پر چھاپے اور قانونی وائس ٹریفک کیلئے استعمال ہونے والے انٹرنیٹ پروٹوکول (آئی پی) کی وائیٹ لسٹنگ کاعمل شامل ہے،قانونی وائس کمیونیکیشن کو یقینی بنانے کیلئے پی ٹی اے نے آئی پی وائٹ لسٹنگ ریگولیشنز (سابقہ آئی پی وائٹ لسٹنگ ایس او پی) کا اجراء کیا ہے،پی ٹی اے کے لانگ ڈسٹنس اینڈ انٹرنیشنل (ایل ڈی آئی) لائسنس یافتگان اور پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورڈ بورڈ (پی ایس ای بی) کے رجسٹرڈ کال سنٹرز کے زیر استعمال آئی پی ایڈریسزبلا تعطل وائس سروسز کو یقینی بنانے کے لئے وائیٹ لسٹڈ کئے جاتے ہیں، اس سلسلے میں، پی ٹی اے ایل ڈی آئی لائسنس یافتگان کے علاوہ، 600 سے زیادہ پی ایس ای بی کے رجسٹرڈ کال سنٹروں نے اب تک پی ٹی اے کے ذریعے اپنے آئی پی ایڈریسز وائیٹ لسٹڈ کئے ہیں،پی ٹی اے کی جانب سے اپنے لائسنس یافتگان کو اس حوالے سے بارہا مطلع کیا جا چکا ہے کہ وہ اور ان کے صارفین کمرشل وائس سروسز کے لئے صرف وائیٹ لسٹڈ آئی پی کے استعمال کو یقینی بنائیں، وائیٹ لسٹڈ نہ ہونے والے آئی پی ایڈریسز کمرشل وائس سروسز کی فراہمی کے دوران معیار میں کمی کا سامنا کرتے ہیں۔

تازہ ترین