• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آساانتخابات میں ٹیچرز الائنس کا کلین سویپ،ڈاکٹر ممتاز انو ر صدر منتخب

لاہور(خبر نگار)پنجاب یونیورسٹی اکیڈمک سٹاف ایسو سی ایشن (آسا) کے انتخابات میں ٹیچرز الائنس نے صدر، سیکرٹری سمیت تمام نشستوں پر کلین سویپ کر لیا۔ آسا کے انتخابات میں اساتذہ کے چار گروپس ٹیچرز الائنس، ٹیچرز فرنٹ ، اکیڈمک گروپ اور کونسل آف پروفیشنلزکے درمیان مقابلہ ہوا۔ ٹیچرز الائنس کے امیدوار ڈاکٹر ممتازا نور 385ووٹ لے کر دوسری بار آسا کے صدر منتخب ہو گئے ۔جاوید سمیع 357ووٹ لے کر جنرل سیکرٹری ، ڈاکٹر امان اللہ 384ووٹ لے کر جوائنٹ سیکریٹری ، ڈاکٹر رافعہ رفیق372ووٹ لے کر خزانچی ، ڈاکٹر مقیت جاوید 369ووٹ لے کر نائب صدر آرٹس اور نائب صدر سائنس کی سیٹ ڈاکٹر احسان شریف 346ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔ ایگزیکٹیو ممبران کی نشستوں پر ڈاکٹر عبد الرحمان نیازی ، ڈاکٹر ابرار احمد، منور اقبال، ڈاکٹر عمران دین، ماجد علی، ڈاکٹر بلال حیدر، ڈاکٹر فاطمہ رسول اور ڈاکٹر اقصیٰ ملک کامیاب ہوئے۔
تازہ ترین