• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب حکومت کی ماتحت اداروں کو شادی ایکٹ پرسختی سےعملدرآمدکی ہدایت

لاہور(کرائم رپورٹر سے،اپنے نامہ نگار سے)پنجاب حکومت کی ماتحت اداروں کو شادی ایکٹ پر سختی سے عمل درآمد کی ہدایات کر دی گئی ہیں۔ شادی کی تقریبات کو بروقت ختم کرانے اور ون ڈش پر عمل درآمد کرانے کے ساتھ ساتھ ہوائی فائرنگ اور آتش بازی پر زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے جانے کے بھی احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ پنجاب حکومت نے شادی ایکٹ پر عمل درآمد کے لیے بلدیاتی اداروں چیف افسر وںاور ضلعی انتظامیہ کو مراسلہ جاری کر دیا ہے۔ مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ مقامی انتظامیہ شادی ایکٹ پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنائے۔انہوں نے افسروں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ ڈسٹرکٹ پرائس مجسٹریٹس کے ساتھ روزانہ کی بنیادوں پر میٹنگ کریں چیف سیکرٹری پنجاب نے مزید کہا کہ اشیائے خوردونوش میں ملاوٹ کرنے والے مافیاز کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹیں ۔ ۔ اجلاس میں اشیائے خوردونوش کی سمگلنگ کی روک تھام کے سلسلے میں محکمہ داخلہ کوہدایت جاری کرتے ہوئے چیف سیکرٹری پنجاب نے کہا کہ تمام متعلقہ ایجنسیز کے تعاون سے اس کی روک تھام کو یقینی بنائیں اورتمام ڈویژنل کمشنرز کسٹم حکام سے مستقل رابطے میں رہیں۔ چیف سیکرٹری پنجاب نے تمام انتظامی سیکرٹریز کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ مختلف محکموں کی خالی آسامیوں کی بھرتی میں کامیاب امیدواروں کی لسٹیں متعلقہ محکمے اپنے نوٹس بورڈ پر آویزاں کرنے کے ساتھ ساتھ اپنی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کریں ۔ چیف سیکرٹری نے تمام کمشنرز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ کھاد اور بیجوں کی قیمتوں کو بھی مانیٹرکریں ۔
تازہ ترین