• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایل کا پاکستان میں ہونا خوشی کی بات ہے، عروج ممتاز

پی ایس ایل کا پاکستان میں ہونا خوشی کی بات ہے، عروج ممتاز


پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی چیف سلیکٹر عروج ممتاز نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ملک میں انعقاد پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ایس ایل کے لیے کمنٹری ٹیم میں بطور ویمن پلیئر شامل ہونا اعزاز کی بات ہے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں عروج ممتاز نے کہا کہ اس قدم کے بعد ویمن کرکٹرز کے لیے مزید مواقع پیدا ہوں گے۔

ایک سوال کے جواب میں ویمن چیف سلیکٹر نے کہا کہ ویمن پی ایس ایل کا انعقاد وقت کی ضرورت بن چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فرنچائز کرکٹ سے نہ صرف کھیل کو فروغ ملتا ہے بلکہ اس سے کھیل کی کوالٹی بھی بہتر ہوتی ہے۔

عروج ممتاز نے امید ظاہر کی کہ مستقبل قریب میں ہمیں خواتین کی پی ایس ایل بھی دیکھنے کو ملے گی۔

تازہ ترین