• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بشیر سدوزئی ریٹائر، علی حسن بلدیہ میڈیا مینجمنٹ ڈپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر مقرر

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) بلدیہ عظمیٰ کراچی میڈیا مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر بشیر سدوزئی طویل عرصے خدمات انجام دینے کے بعد جمعے کو ریٹائر ہوگئے جبکہ بی ایس 19کے سینئر افسر علی حسن ساجد نے بحیثیت ڈائریکٹر میڈیا مینجمنٹ چارج سنبھال لیا، اپنے چالیس سالہ دور ملازمت میں بشیر سدوزئی نے بلدیہ عظمیٰ کراچی میں سینئر ڈائریکٹر ای اینڈ آئی پی، ڈائریکٹر چڑیا گھر، ڈائریکٹر سفاری پارک، ڈائریکٹر وہیکل، سیکریٹری ایڈمنسٹریٹر، حکومت سندھ کے محکمہ بلدیات، سماجی بہبود، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اور اوقاف سمیت محکمہ انفارمیشن میں بھی خدمات انجام دیں۔ بشیر سدوزئی کی ریٹائرمنٹ پرمحکمہ میڈیا مینجمنٹ نے ان کے اعزاز میں ایک تقریب کا اہتمام کیا جس میں افسران و دیگرعملے نے ان کی خدمات پرخراج تحسین پیش کیا ۔

تازہ ترین