• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھرتی کیلئے کوئی اشتہار نہیں دیا ترجمان سیسی ، اشتہار ویب سائٹ پرتھا، بعد میں ہٹادیاگیا،رپورٹر

کراچی( جنگ نیوز) ترجمان سیسی نے کہاہےکہ بھرتی کیلئے کوئی اشتہار نہیں دیا،دوسری جانب نمائندہ جنگ کاکہناہےکہ اشتہارادارے کی ویب سائٹ پرتھا جسے بعد میں ہٹادیاگیا۔ تفصیلات کےمطابق سندھ سوشل سیکورٹی کے ترجمان نے ایک خبر بعنوان ”سیسی کے اسپتال اور ڈسپنسری کیلئے بھرتی کا عمل شروع“ کی تردید کرتے ہوئے واضح کیا کہ ادارے کی جانب سے اس سلسلے میں اخبارات میں نہ تو کوئی اشتہار شائع کرایا ہے نہ ہی مطلوبہ اسٹاف کیلئے درخواستیں طلب کی گئیں ہیں۔دوسری جانب نمائندہ جنگ کاکہناہےکہ مذکورہ خبر ادارے کی ویب سائٹ پر موجود بھرتی کے اشتہار سے اخذ کی گئی تھی اور بعد میں یہ اشتہار ویب سائٹ سے ہٹا دیا گیا ۔
تازہ ترین