• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوبی کورین فلم کو ایوارڈ دینے پر ٹرمپ کی آسکر پر تنقید

جنوبی کورین فلم کو ایوارڈ دینے پر ٹرمپ کی آسکر پر تنقید


واشنگٹن (ایجنسیاں) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنوبی کورین فلم پیراسائٹ کو آسکر ایوارڈ دینے پر آسکر ایوارڈز کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ امریکی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز کولوراڈومیں حامیوں سے خطاب میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ جنوبی کوریا کے ساتھ امریکا کو بہت سے مسائل ہیں اس کے باوجود بہترین فلم کا آسکر جنوبی کوریا کی فلم پیراسائٹ کو دیدیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ 1939 میں بنی فلم gone with the Wind جیسی ہولی وڈ کلاسک کو ایوارڈ ملتا۔ انہوں نے بہترین معاون اداکار کا آسکر حاصل کرنے والے اداکار بریڈپٹ کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہ وہ کبھی بریڈپٹ کے فین نہیں رہے، وہ تھوڑے کم عقل انسان ہیں۔

تازہ ترین