• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حضرت داتا گنج بخش ؒ نے پیغام محبت کو عام کیا،مفتی محمد رمضان

لوٹن (نمائندہ جنگ)پاکستان سے برطانیہ تبلیغی دورہ پر تشریف لائے ہوئے داتا دربار کے خطیب علامہ مفتی محمد رمضان نے کہا ہے کہ قادری، نقشبندی ، چشتی سروردی اور دیگر مسالک کے سلاسل یہ سب لوگوں کو ایک دوسرے کے قریب لاتے ہیں اور محبت اور الفت کا پیغام دیتے ہیں اور محبت و الفت کے اسی پیغام کو حضرت داتا گنج بخش علی ہجویری ؒ نے عام کیا ۔وہ گزشتہ روز جامعہ اسلامیہ غوثیہ لوٹن میں علامہ قاضی عبدالعزیز چشتی کے زیر اہتمام نماز جمعہ کے بڑے اجتماع پر خصوصی خطاب کر رہے تھے۔ ان کے خطاب کو سننے کے لیے کمیونٹی کی بڑی تعداد جامعہ اسلامیہ غوثیہ لوٹن میں موجود تھی ۔ انہوں نے اس موقع پر خلیفہ اوّل حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالی عنہ کی فضیلت، شان و مناقب کو بھی خصوصی طور پر بیان کرتے ہوئے قرآن مجید سے واضح کیا کہ حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ سے محبت کرنا امت پر فرض ہے۔ انہوں نے کہا کہ صدیق اکبرؓ سراپا عشق ، سراپا قربانی دکھائی دیتے ہیں ، آپؓ کا اسوہ یہ ہے کہ سب کچھ آپ صلعم کے قدموں میں نچھاور کردو۔ ان کی آمد پر علامہ قاضی عبد العزیز چشتی نے اپنے خطاب میں انہیں جامعہ اسلامیہ غوثیہ آمد پر خوش آمدید کہا اور انہیں مفتی اسلام کا خطاب دیا۔ انہوں نے کہا کہ اللہ پاک ہم سب کو نبی کریم صلعم ، اہل بیت رسول صحابہ کرام اور اولیاء سے محبت عطا کرے ۔ قاضی تنزیل الر حمٰن نے منظوم کلام پیش کیا ۔ آخر میں مہمان خصوصی خطیب علامہ مفتی محمد رمضان نے خصوصی طور پر آزادئ کشمیر اور استحکام پاکستان اور مریضوں کی شفا یابی کے لیے دعا کرائی۔ قاضی عبدل رشید چشتی نے درود و سلام کا نزرانہ پیش کیا۔ اس موقع پر بیرسٹر شفیع محمود، علامہ قاضی عبدل رشید چشتی، علامہ شیخ محمد عمر، قاضی سراج چشتی، صوفی عبد العزیز نقشبندی، خلیفہ محمد محفوظ بٹ، راجہ حفیظ خان، ظفر خان، سماجئ شخصیت محمد شبیر مغل، کونسلرز :راجہ وحید اکبر، نوید احمد ، سابق مئیرز چوہدری محمد ایوب ،اور ریاض بٹ، عبد الرشید میر، ساجد محمود، طارق محمود چوہدری، راجہ اسحاق، چوہدری جہانگیر اختر، چوہدری قربان، بشارت علی، طارق چوہدری، راجہ محمد، یعقوب، چوہدری امتیاز حسین، راجہ شاہ پال، راجہ شاہ نواز، عبدل حمید، احتشام رشید، مرزا ذوالفقار راجہ لیاقت، ڈاکٹر ذوالفقار، محمد صغیر بٹ، ظہیر احمد، راجہ اظہر، سمیت بڑی تعداد میں عمائدین موجود تھے۔
تازہ ترین