• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلسطین کی ایمازون کیخلاف قانونی چارہ جوئی ،نوٹس بھیج دیا

رملہ(ایجنسیاں)فلسطین نے امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایمازون کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرنے کا اعلان کردیا۔عرب خبر رساں ادارے کے مطابق فلسطینی اتھارٹی نے فلسطینی شہریوں سے امتیاز برتنے پر ایمازون کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا اعلان کیا ہے۔فلسطین کی وزارت قومی اقتصادیات کا کہناہے کہ ایمازون نے فلسطین کے مقبوضہ علاقے میں غیر قانونی یہودی آبادکاری کو مقامی فلسطینیوں کی آبادی پر اہمیت دی۔فلسطینی حکام نے کہا کہ نومبر میں ایمازون نے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی آبادکاروں کو مفت شپنگ سروس فراہم کی جب کہ غیر قانونی آبادکاری کے قریب رہنے والے فلسطینیوں کو اس پر 24 ڈالر فیس ادا کرنا پڑتی ہے۔
تازہ ترین