• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول ظہرانہ،پارٹی رہنماؤں میں نوک جھونکمیرے ساتھ کام کریں،بلاول‘چاول، مٹن قورمہ، کسٹرڈ، سلاد اور چائنیز کھانوں سے تواضع

لاہور(سپیشل رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے اعزاز میں شعبہ خواتین پنجاب کی سابق صدر بیلم حسنین کے گھر ظہرانہ کے موقع پرپرانی یادیں تازہ ہو گئیں، پارٹی رہنمائوں کے درمیان نوک جھونگ ہو تی رہی۔بلاول بھٹو نے بیلم حسنین کو کہا کہ میرے ساتھ کام کریں ،جس پر بیلم حسنین نے کہا کہ انھیں عہدہ دیا جائے لیکن پنجاب میں کوئی صوبائی عہدہ قبول نہیں کروں گی، بلاول بھٹو کو بتایا گیا کہ بے نظیر بھٹو نے 10اپریل 1986کو پاکستان آمد کے موقع پر بیگم نادرہ خاکوانی کی دعو ت پر اسی گھر میں قیام کیا، قمر زمان کائرہ نے اسلم گل کا تعارف کرا یا کہ وہ بے نظیر بھٹو کی پاکستان آمد کے موقع پر لاہور کے صدر تھے جس پر بشیر ریاض نے کہا کہ اس وقت لاہور کے قائمقام صدر شیخ تاجدین تھے، بلاول بھٹو کی آمد پر بیلم حسنین کے گھر طویل عرصے بعدپارٹی کا نیا جھنڈا لگا یا گیا،حسن مرتضی اور ایم پی اے شازیہ عابدہ تاخیر سے پہنچنے کے باعث ملاقات میں شریک نہ ہو سکے، بلاو ل بھٹو کے اعزاز میں ظہرانہ کے دوران چاول، مٹن قورمہ، کسٹرڈ، سلاد اور چائنیز کھانوں سے تواضع کی گئی، بلاول بھٹو اپنی والدہ بے نظیر بھٹو کی پرانی تصویروں کو دیکھتے رہے، بلاول بھٹو سیاہ شلوار قمیض میں ملبوس تھے، بیلم حسنین نے شعبہ خواتین کی کسی عہدیدار کو مدعو نہ کیا تاہم پرانی خواتین عہدیداربڑی تعداد میں شریک تھیں ، ظہرانے میں قمر زمان کائرہ، چودھری منظور، عزیز الرحمان چن، اسلم گل، بشیر ریاض، فرخندہ ملک، تسنیم چودھری، بیلم حسنین کے اہل خانہ سمیت پرانے کارکنوں کی کثیر تعداد شامل تھی۔
تازہ ترین