• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
— اسکرین گریب
— اسکرین گریب

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ’دی ٹرمپ کارڈ‘ کے نام سے ’گولڈ کارڈ‘ متعارف کروا دیا صرف یہی نہیں بلکہ خود اس کے پہلے خریدار بھی بن گئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے ’ای بی 5‘ امیگرینٹ انویسٹر ویزا پروگرام کو گولڈ کارڈ میں تبدیل کردیا ہے، جس کے بعد اب کوئی بھی 50 لاکھ امریکی ڈالرز میں امریکی شہریت خرید سکتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر نے پریس کانفرنس کے دوران ’گولڈ کارڈ‘ کی رونمائی کی جس پر ان کی تصویر بنی ہوئی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر یہ خصوصی ویزا کارڈ عوام کے لیے دو ہفتوں سے بھی کم وقت میں دستیاب ہو گا۔

واضح رہے کہ گولڈ کارڈ گرین کارڈ کی مراعات دے گا، جو 5 ملین ڈالرز میں دستیاب ہے، اسے خریدنے والے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو امریکی شہریت مل جائے گی۔

ان کا کہنا ہے کہ اس منصوبے کے تحت 10 لاکھ کارڈ فروخت ہونے کی توقع ہے، اس اقدام سے قومی قرضوں کی فوری ادائیگی بھی ہو سکتی ہے۔

خیال رہے کہ امریکی وزیرِ تجارت ہاورڈ لٹنک یہ دعویٰ کرچکے ہیں کہ انہوں نے 1 ہی دن میں 1000 گولڈ کارڈز فروخت کیے، جس سے امریکی معیشت کو 5 بلین ڈالرز (500 کروڑ ڈالرز) کا فائدہ ہوا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید
تجارتی خبریں سے مزید