نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ میں امام الحق چہرے پر گیند لگنے سے زخمی ہو گئے۔
ہدف کے تعاقب کے دوران بیٹنگ کرتے امام الحق کو رننگ کے دوران فیلڈر کی تھرو ہیلمٹ کے گرل سے ہوتی ہوئی جبڑے پر لگی جس کی وجہ سے وہ ریٹائرڈ ہرٹ ہو کر میدان سے باہر چلے گئے۔
بعد ازاں ٹیم منیجمنٹ کی جانب سے بتایا گیا کہ امام الحق کن کشن ٹیسٹ پاس نہیں کر سکے جس کی وجہ سے ان کی جگہ عثمان خان بیٹنگ کریں گے۔
امام الحق کو گراؤنڈ میں موجود ایمرجنسی سینٹر میں طبی سہولت بھی دی گئی۔