• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی اداکار شترو گن سنہا کی صدر عارف علوی سے ملاقات

بھارتی اداکار اور سیاست دان شترو گن سنہا نے صدر عارف علوی سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران خطے میں امن کو فروغ دینے کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

صدر عارف علوی نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کیا اور بھارت میں اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں پر مظالم کو اجاگر کیا۔

ایوان صدر کے اعلامیے کے مطابق صدر عارف علوی نے وزیراعظم عمران خان کی امن کوششوں کو بھی اجاگر کیا۔

اعلامیے کے مطابق شترو گن سنہا کا کہنا تھا کہ برصغیر میں امن کو فروغ دینے کے لیے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

تازہ ترین