• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرکٹ کے سوا کوئی ٹینشن نہیں، فوکس لیگ پر ہے، کامران

کرکٹ کے سوا کوئی ٹینشن نہیں، فوکس لیگ پر ہے، کامران 


کراچی (اسٹاف رپورٹر) پشاور زلمی کے اسٹارکامران اکمل کا کہنا ہے کہ پاکستانی ٹیم میں واپسی کا نہیں سوچ رہا، تمام تر فوکس پی ایس ایل پر ہے۔ ہفتے کو پریس کانفرنس میں کامران اکمل نے کہا کہ کریڈٹ ہمارے بولروں کو جاتا ہے جنہوں نے بہت اچھی بولنگ کی جس کی وجہ سے کوئٹہ کو کم اسکور پر محدود کیا ۔ انہوں نے کہا کہ میرا کام کارکردگی دینا، باقی سلیکٹرز کا کام ہے۔ کرکٹ کے علاوہ کوئی اور ٹینشن نہیں لیتا ، اسپیل پر یا ایک پرفارمنس کو کسی کو نہ چڑھا دیں۔سلیکشن کے لئے چار روزہ اور ون ڈے کرکٹ کو معیار بنایا جائے۔ ٹی 20 سےکسی کھلاڑی کو سلیکٹ کرنا زیادتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں بھارت کیخلاف سنچری کا اس لیگ کی سنچری سے کوئی مقابلہ نہیں ، ٹیم انتظامیہ جو رول دے وہ پورا کرنا پڑتا ہے۔ ایک صحافینے سوال کیا کہ اس بار بھی نا انصافی ہوئی تو کیا کریں گے؟ کامران اکمل نے کہا کہ پھرمعاملہ اللہ پر چھوڑ دوں گا، میری والدہ کو ۔ بھارت کے خلاف لاہور اور کراچی کی سنچریاں کیریئرکی یادگار سنچریاں ہیں۔ ہمارے مینٹور ہاشم آملہ نے کہا تھا ٹاپ تین میں سے ایک بیٹسمین لمبا کھیلے ۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ کی بولنگ اچھی ہے ، پاور پلے اچھا کرنے کے بعد تحمل سے کھیلا ۔ ایک صحافی نے سوال کیا پچھلے ہفتے آپ نے چالیسویں سالگرہ منائی ، کامران نے کہا کہ38ویں۔

تازہ ترین