• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ، بلوچستان حکومت الرٹ، وزیراعلیٰ کا وزیراعظم سے رابطہ

ایران میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ، بلوچستان حکومت الرٹ، وزیراعلیٰ کا وزیراعظم سے رابطہ


کوئٹہ(خبرایجنسی)ایران میں کورونا وائرس کا پھیلائو، بلوچستان حکومت الرٹ،وزیراعلیٰ نے وزیراعظم سے رابطہ کرلیا جس پر وزیراعظم عمران خان نے پاک ایران سرحد پر اسکریننگ کی سہولتوںکی فراہمی کیلئےوفاقی حکومت کے تعاون کی یقین دہانی کروادی۔

گزشتہ روزوزیراعظم نے پاک ایران سرحد پر وائرس کی روک تھام اور اسکریننگ کی سہولیات کی فراہمی کے لئے وفاقی حکومت کے تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے،اپنے ایک ٹوئٹ میں وزیراعلیٰ جام کمال خان نے کہا کہ صوبے میں کورونا وائرس سے بچائو کے تمام اقدامات کی وہ خود نگرانی کر رہے ہیں۔

وائرس سے بچائو اوراحتیاطی تدابیر کے لئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں اور ضلعی صحت افسران کو تمام احتیاطی تدابیر کی ہدایت کی گئی ہے ۔

تازہ ترین