• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صادق آ باد میں فائرنگ، 2 دوست قتل، ٹریفک حادثات میں دو بچے جاں بحق

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)تھانہ صادق آباد کے علاقہ خرم کالونی میں فائرنگ کرکے دوافراد کوموت کاگھاٹ اتاردیاگیا جبکہ ٹریفک حادثات میں 2بچے جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کو محمد چنگیز نے بتایا کہ جمعہ کی رات میرے بیٹے عاصم نے فون کیا کہ اویس کو گولیاں لگی ہیں جس پر میں بے نظیر بھٹو ہسپتال پہنچا تو میرا بیٹااویس اور اس کا دوست شا زیب ایمرجنسی وارڈ میں تھے۔ اویس نے بتایا کہ بابرسفیر،محمدسفیر،محمدضمیر،سہیل احمد، محمد مجید اورپانچ نامعلوم افرادنے مجھے اورمیرے دوست شازیب کوفائرنگ کرکے زخمی کیا۔ میرا بیٹا اویس اسی دوران ایمرجنسی میں دم توڑگیا۔اس کے دوستوں محسن اورفیضان جوموقع پر موجودتھے نے مجھے بتایا کہ شفاعت اللہ کی والدہ کاچالیسواں تھاجس پروہ فاتحہ خوانی کے لئے اس کے گھرخرم کالونی آئے تھے،دعاکرنے کے بعدسڑک پرنکلے توشفاعت اللہ بھی سڑک تک آیا۔وہاں پردو گاڑیوں اور دو موٹرسائیکل والےگھات لگا کر کھڑے تھے ان میں سے سفیر نے للکارامار کہ آج اویس کو زندہ نہ چھوڑیں گے جس بابر سفیر نے فائرکیاجو اویس کو لگا اسی دوران سہیل احمد ، ضمیر اور مجید نے اندھا دھند فائرنگ کی جس سے اویس اور شاہ زیب دونوں شدیدزخمی ہو گئے تھے۔ ادھر شاہ زیب بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہفتہ کوہسپتال میں دم توڑ گیا۔ دریں اثناءٹریفک حادثات میں بھی دوکم سن بچے جاں بحق ہوگئے ۔تھانہ صدربیرونی کو انور سکنہ قائداعظم کالونی راولپنڈی نے بتایا کہ اس کے پوتے صائم علی ہادی عمر8سال کو پانی والی ٹریکٹر ٹینکی نمبر جی اے جی5589نے نیچے دے کر کچل دیا جس سے صائم علی ہادی کی موقع پر ہی موت واقع ہو گئی جبکہ ٹریکٹر ڈرائیور واجد موقع سے فرار ہو گیا ۔تھانہ چونترہ کو رضوان نے بتایا کہ سائل اپنے موٹر سائیکل پر اپنے سات سالہ بیٹے حسن علی اور بیٹی زارا نورعمر 5سال کے ساتھ جا رہا تھے کہ ایک ٹریکٹر ٹرالی نے سائل کو سائیڈ کروائی جس سے اس کے موٹر سائیکل کا ہینڈل ٹرالی کے ساتھ پھنس گیا اور موٹر سائیکل ٹرالی کے ساتھ گھسیٹنا شروع ہو گیا جس کے نتیجے میں زارا نور ٹرالی کے ٹائر کے نیچے آکر جاں بحق ہو گئی اور سائل کی ٹانگ ٹوٹ گئی ۔
تازہ ترین