• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہاؤسنگ سوسائٹیز میں جاری پراجیکٹس اور دیگر سہو لتوں کا جائزہ لینے کیلئےسروے

اسلام آباد( نیو زرپورٹر)اسلام آبادکی حدود میں واقع ہاؤسنگ سوسائٹیز میں جاری مختلف پراجیکٹس اور مفاد عامہ کے لیے مختص کئے جانے والے پلاٹوں کی اور دیگر سہولیات کا جائزہ لینے کے لیے بنائی جانے والی چار رکنی کمیٹی نے ہاؤسنگ سوسائٹیز کا سروے شروع کر دیا ۔ اس سروے کے دوران اس بات کا جائزہ لیا جا رہا ہے کہ مختلف سوسائیٹیوں میں مفاد عامہ کیلئے مختص کردہ پلاٹوں کا استعمال کا سی ڈی اے کے منظور شدہ لے آْؤٹ پلان سے مطا بقت رکھتاہے یا ہاؤسنگ سو سائیٹیز لے آؤٹ پلان کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ان جگہوں کو رہائشی یا کمرشل استعمال میں لارہی ہیں۔اس سروے کے دوران ابتدائی تین دنوں میں کمیٹی کے ارکان نے اسلام آباد کے زون V میں واقع CBRہاؤسنگ سوسائٹی اور آغوشI- ہاؤسنگ سوسائٹی کا دورہ کیا ۔
تازہ ترین