• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بصارت سے محروم شخص پتنگ بازی کے الزام میں دھر لیا گیا

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)تھانہ صادق آباد پولیس نے بصارت سے محروم شخص کو پتنگ بازی کے الزام میں گرفتار کرلیا۔شہری محمد شبیرکاکہناہے کہ اس کی بینائی شوگر کی وجہ سے ختم ہوچکی ہے وہگلی سے گزر رہا تھا کہ اس دورانپولیس والوں کو دیکھ نہ پایا اور غلطی سے ان سے ٹکراگیاجس پرپولیس نے مجھے پتنگ بازی کے الزام میں تھانے میں بند کر دیا، پولیس والوں کے سامنے دوائیاں کھاتا رہا ہوں۔ دریں اثناصادق آباد پولیس کی جانب سے نابینا شخص پر پتنگ بازی کا مقدمہ درج کرنے کے معاملہ پر سی پی او راولپنڈی نے نوٹس لیتے ہوئےمقدمہ درج کرنے والے سب انسپکٹر سعید کیانی کو معطل کر دیا۔ادھرمعطل سب انسپکٹرکامؤقف ہے کہ گذشتہ روزسینکڑوں افراد کو گرفتار کیا گیا،مذکورہ شخص مکمل نابینا نہیں ، اس کی نظر کافی زیادہ کمزور ہے۔
تازہ ترین