• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیروزگار انجینئرز کیلئے وزیر اعلیٰ انٹرن شپ پروگرام کا آغاز

کوئٹہ(خ ن)حکومت بلوچستان نے صوبے کے بیروز گار انجینئرز کے لئے وزیراعلیٰ بلوچستان انٹرن شپ پروگرام کا آغاز کیا ہے وزیراعلیٰ جام کمال خان کی ہدایت کی روشنی میں محکمہ مواصلات و تعمیرات میں 6 ماہ کے انٹرن شپ پرگرام کے تحت صوبے کے تمام اضلاع کے بیچلر آف انجینئرنگ اور ڈپلومہ ہو لڈر بیروزگار انجینئرز کو ماہانہ باالترتیب 25 ہزار اور 15 ہزار وظیفہ دیا جائیگا ،پروگرام کا مقصد مالی معاونت کے ساتھ ساتھ انہیں عملی تجربہ حاصل کرنے کا موقع فراہم کرنا ہےجس انہیں مستقل بنیادوں پر روزگار کے حصول میں مدد ملے گی۔ 
تازہ ترین