• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سمیع اللہ مینگل شہید کے خاندان کو انصاف فراہم کیا جائے، بی ایس او

کوئٹہ(پ ر) بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی ترجمان نے بیان میں کہا ہے کہ نوشکی میں منشیات کے خلاف آواز بلند کرنے والے طالب علم شہید سمیع اللہ مینگل کو شہید کیا گیا لیکن انکے لواحقین سے تاحال انصاف ہوتا ہوا نظر نہیں آرہا نہ ہی حکومت نے اس حوالے سے سنجیدگی کا مظاہرہ کیا جبکہ بلوچستان بھر میں منشیات فروشی کا کاروبار جاری ہے اور اسکو باقائدہ صنعت کی شکل دے کر نوجوانوں کو فکری و علمی طور پر مستقبل سے مکمل طور پر بے خبر کیا جارہا ہے، منشیات کے ناسور اور شہید سمیع اللہ مینگل کے خاندان کو انصاف کی عدم فراہمی حکومت کی غیر سنجیدگی کے خلاف 23 تا 25 فروری تین روزہ احتجاج و منشیات کے خلاف مہم چلائی جائے گی جسمیں کراچی ٹنڈوجام سمیت بلوچستان بھر کے زونز میں احتجاجی مظاہرے سوشل میڈیا مہم پریس کانفرنس و دیگر احتجاج کے زرائع استعمال کئے جائینگے۔ بی ایس او کے تمام زونز کو تاکید کی گئی کہ منشیات جیسے سماج دشمن ہتھکنڈے کے خلاف اپنے زونز میں سرگرمیوں کا انعقاد کریں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں مثبت سرگرمیوں کو مکمل طور پر قدغن کا شکار بنا د یا گیا ہے ، انفرادی طور پر آواز بلند کرنے پر سمیع اللہ مینگل کو ظلم کا نشانہ بنا کر شہید کیا گیا لیکن غیر قانونی غیر انسانی سرگرمیوں کو مکمل طور پر منصوبہ بندی کے تحت جاری رکھا جارہا ہے۔ بی ایس او شہید سمیع اللہ مینگل کی شہادت کو نوجوانوں کے لئے مشعل راہ سمجھتی ہے، منشیات فروشی کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔
تازہ ترین