• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تماشائیوں کو متوجہ کرنے کیلئے ٹکٹس کی قیمت کم کی جائے، سابق کرکٹرز

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پی ایس ایل میچوں کے دوران تماشائیوں کی تعداد میں کمی پر سابق ٹیسٹ کرکٹرز بھی حیران ہیں۔ سابق کپتان ایشین بریڈ مین ظہیر عباس نے کہا کہ ٹکٹوں کی قیمت کم کر کے ہی شائقین کو متوجہ کیا جاسکتا ہے، مہنگے ٹکٹ اور سخت پریشانی میں کون آئے گا۔ رمیز راجہ نے بھی حکام کو یہی مشورہ دیا۔سابق کپتان وسیم باری نے کہا کہ اگر تماشائیوں کو اسٹیڈیم تک اپنی گاڑیاں لانے کی سہولت مل جاتی تو وہ زیادہ تعداد میں اسٹیڈیم کا رخ کرتے۔ سابق ٹیسٹ کر کٹر ندیم خان نے کہا کہ تماشائیوں کی کمی واقعی حیرت انگیز ہے۔ سابق ٹیسٹ کر کٹر محسن حسن خان نے کہا کہ سیکیورٹی سخت ہے، ہمارے دور میں اس قدر حفاظتی اقدامات نہیں تھے، پھر ٹکٹ بھی مہنگے ہیں جس کے باعث تماشائیوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

تازہ ترین