• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ تعلیم کی ناقص حکمت عملی سے سندھ کے طلباء کا تعلیمی نقصان ہوگا، پسما

کراچی (پ ر)آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن سندھ کے صدر اورپرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ ایسو سی ایشن( پسما) کے چیئرمین شرف الزماں نے کہا ہے کہ محکمہ تعلیم کی ناقص حکمت عملی کی وجہ سے سندھ کے طلباء کا تعلیمی نقصان ہوگا،نقل کا رجحان بڑھے گا اور معیار تعلیم پست ہوگا،طلباء کو امتحان کی تیاری کے لئے سات ماہ کے بجائے پورا سال درکار ہے چونکہ نہم جماعت کے طلباء کوپانچ کے بجائے سات مضامین کا پہلی بار بورڈ کا امتحان دینا ہوگا جو سندھ کے طلباء کے لئے انتہائی مشکل ہے شرف الزماں نے کہا کہ محکمہ تعلیم سندھ کے پانچ لاکھ سے زائد طلباء کے تعلیمی مستقبل سے نہ کھیلے اور ملک کے دیگر صوبوں کی طرح سندھ کے طلباء کو بھی امتحانات کی تیاری کے لئے اتنا ہی وقت دیا جائے۔
تازہ ترین