لاہور(ایجنسیاں )معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ چھ ماہ میں وفاقی حکومت ختم کرنے کی پیپلزپارٹی کی باتیں دیوانے کی بڑھکیں ہیں ‘سندھ میں خود بلاول بھٹو کا اقتدار ختم ہونے والا ہے ‘مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کاگٹھ جوڑ عوام کے مفاد میں نہیں تھا اور اب بلاول کو نوازشریف سے متعلق حقیقت کی سمجھ آگئی ہے، مریم بی بی ناجانے کس مصلحت کا شکار ہیں ان کی آواز قوم کو سنائی نہیں دے رہی اور جو عوام کے درد سے نڈھال تھے وہ بھی کہیں دکھائی نہیں دے رہے، (ن)لیگ میں اس وقت زبان بندی کاموسم آیا ہوا ہے‘نواز شریف کی بیماری کا نام اقتدار سے دوری ہے جو لاعلاج بےماری ہے۔اتوار کو لاہور میں پارٹی کنونشن سے خطاب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان کا کہنا تھاکہ بلاول بھٹو کے والد کا نظریہ (ن) لیگ سے مختلف ہے۔