• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بڑے ڈاکو وزیراعظم کے ارد گرد، حکمران مارچ سے پہلے خود استعفیٰ دے دیں،بلاول بھٹو

ملتان، کرمانوالہ (نمائندہ جنگ، این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ حکمرانوں کو مزید وقت دینے کا مطلب ملک کو تباہی کی طرف دھکیلنے کے مترادف ہے۔ بڑے ڈاکو وزیر اعظم کے ارد گرد، حکمران مارچ سے پہلے خود استعفیٰ دیدیں، عمران خان بھینسیں، مرغیاں اور انڈے دیکر معیشت کو آسمان پر لیجانا چاہتے ہیں، کیا اس سے ہم دنیا کا مقابلہ کرینگے،سیاسی انتقام اور مخالفین کو نشانہ بنانا حکومت کی روایت بن گئی ہے۔ وزیراعظم کہتے ہیں کہ بڑے بڑے چوروں اور ڈاکوؤں کو پکڑنا ہے تو پہلے اپنے دائیں بائیں دیکھیں کہ کتنے سرکردہ ڈاکو آپ کے ارد گرد موجود ہیں۔ ملکی معیشت کو تباہ کرنے والوں کا انجام قریب ہے۔ ملک کو نا اہل حکمرانوں کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑ سکتے۔
تازہ ترین