• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انور منصور خان سے متعلق اپنے الفاظ پر معافی مانگتا ہوں، فروغ نسیم

وزیر قانون و انصاف بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا ہے کہ انور منصور خان کے بارے میں اپنے الفاظ پر معافی مانگتا ہوں۔

بیرسٹرفروغ نسیم نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ انور بھائی میرے بڑے بھائی ہیں، میں اپنے الفاظ واپس لیتا ہوں، اٹارنی جنرل خالد جاوید کی تعیناتی پر نہ اعتراض کیا نہ استعفیٰ دے رہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ سابق اٹارٹی جنرل آف پاکستان انور منصور خان سے  الفاظ کے چناؤ پر معذرت کی ہے ،ان سے بات کرتے ہوئے الفاظ کا چناؤ درست نہیں تھا۔

وفاقی وزیر قانون نے کہا کہ انور منصور سے متعلق اصلی موقف پر قائم ہوں جبکہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیس میں نجی وکیل کی خدمات حاصل کرنے کیلئے کام شروع کر دیاگیاہے ۔

تازہ ترین