• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپرلیگ سات میچز میں 2319رنز،88چھکے،203چوکے لگے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ ماضی میں دورہ پاکستان سے متعلق ہچکچاہٹ کا اظہار کرنے والے غیرملکی کھلاڑیوں کی پی ایس ایل 2020 میں شرکت بھی اس بات کی ضمانت ہے کہ پاکستان ایک پرامن اور محفوظ ملک ہے۔ لیگ کے پانچویں ایڈیشن میں شریک کھلاڑیوں، آفیشلزاور اسپورٹ اسٹاف نے تاحال پی سی بی کی جانب سے کیے گئے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ پی ایس ایل فائیو کے ابتدائی سات میچوں میں شائقین کرکٹ کو اعلیٰ معیار کی کرکٹ دیکھنے کو ملی۔ اس دوران آخری گیند پر جیت، ایک سنچری، متعدد نصف سنچریاں، شاندار چھکوں اور چوکوں کی برسات کے علاوہ عمدہ کیچز نے کھیل کےمداحوں کو خوب محظوظ کیا ہے۔ اب تک کھیلے گئے سات میچوں میں 2319 رنز بن چکے ہیں جس میں203 چوکے اور 88 چھکے شامل ہیں۔ اس دوران بولرز نے 89 مرتبہ کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ ملتان اور پنڈی کرکٹ اسٹیڈیمز تاریخ میں پہلی مرتبہ پی ایس ایل 2020 کے میچز کی میزبانی کریں گے۔ پی سی بی نے دونوں ا سٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن پر لاکھوں روپے خرچ کیے ہیں۔ راولپنڈی اسٹیڈیم نے حال ہی میں پاکستان میں کھیلے گئے گذشتہ 3 میں سے 2 ٹیسٹ میچوں کی میزبانی کی ہے۔ پی سی بی ملتان اور لاہور میں ٹکٹ کی فروخت کے حوالے سے مطمئن ہے اور یقین ہے کہ دونوں اسٹیڈیمز میں مجموعی طور پر شیڈول 11 میچوں میں شائقین کرکٹ کی ایک بڑی تعداد اسٹیڈیمز کا رخ کرے گی۔
تازہ ترین