• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گرانفروشی، دوماہ میں46ایف آئی آر ، 48افراد گرفتار

راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے) اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے اور گراں فروشی کے خاتمے کیلئے ضلع راولپنڈی میں آن لائن شکایات کا رحجان بڑھ رہا ہے۔جبکہ ضلع بھر کے پرائس مجسٹریٹس نے 2020کے پہلے دوماہ میں اب تک 46ایف آئی آرز درج کرکے48افراد کو گرفتار کرایا ۔جرمانوں میں سی ای او راولپنڈی میونسپل کارپوریشن خواجہ عمران چار لاکھ 70 ہزار 2 سو روپے جرمانوں ساتھ پہلے نمبر پر ،اسسٹنٹ کمشنر کینٹ رمیشا جاوید چار لاکھ51ہزار کے ساتھ دوسرے،عنبرین چوہدری اسسٹنٹ کمشنر ٹیکسلا سٹی دو لاکھ 47ہزار روپے کے ساتھ تیسرے جبکہ اسسٹنٹ کمشنر صدر زاہد خان ایک لاکھ دس ہزار کے ساتھ دسویں نمبر پر ہیں۔ضلعی ذرائع کے مطابق جنوری اور فروری میں اب تک سپیشل پرائس مجسٹریٹس نے65لاکھ97ہزار روپے کے جرمانے کئے۔ذرائع کے مطابق سی ایم ٹال فری نمبر پر شکایات 615کرائی گئیں،544کو حل کردیا گیا،55غیر متعلقہ تھیں جبکہ 12 زیر التوا ہیں چار پر کارروائی جاری ہے۔اسی طرح قیمت ایپ پر 2ہزار4سو99شکایات کیں گئیں،2ہزار4سو70کو حل کیا گیا29پر کارروائی جاری ہے ۔
تازہ ترین