• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

5 سال بعدعوام حقیقی تبدیلی محسوس کریں گے ،بلال کاکڑ

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)پاکستان ورکرز پارٹی کے چیئرمین اور وزیراعلیٰ کے کوآرڈینیٹر بلال خان کاکڑ نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان صوبے سے روایتی سیاست کاخاتمہ کرکے ایسے منصوبے لانا چاہتے ہیں جن سے صوبے کے عوام مستقبل میں بھی مستفید ہوسکیں 5 سال بعد بلوچستان کے عوام حقیقی تبدیلی محسوس کریںگے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر حاجی عتیق الرحمٰن نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ ایک مذہبی جماعت سے مستعفی ہوکر پاکستان ورکرز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ۔ پاکستان ورکرز پارٹی کے چیئرمین بلال خان کاکڑوزیر اعلیٰ کے کوآرڈینیٹرنےانہیں مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہم صوبائی حکومت کے اتحادی ہیں اور کوشش ہے کہ حکومت کیساتھ مل کر بلوچستان کے مسائل حل کریں ۔ انہوں نے کہا کہ پہلی مرتبہ جام کمال خان عالیانی کی صورت میں بلوچستان کو ایسا وزیراعلیٰ ملا ہے جو ہر شعبے پر عبور رکھتے ہیں اور دن رات صوبے کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھارہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں پہلے کی نسبت امن وامان کی صورتحال میں کافی بہتری آئی ہے ، صوبائی حکومت پر تنقید سے متعلق ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے پی ایس ڈی پی میں عوام کیلئے بہتر منصوبے شامل کئے اور ایک ہفتے بعد ان کے ٹینڈر بھی جاری ہوئے اور 85 فیصد منصوبوں کی ادائیگیاں بھی کردی گئی ہیں ۔
تازہ ترین