• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی دارالحکومت میں سیکرٹریٹ ملازمین کا تنخواہوں میں عدم اضافے کے خلاف دھرنا

وفاقی دارالحکومت میں سیکرٹریٹ ملازمین کا تنخواہوں میں عدم اضافے کے خلاف دھرنا


وفاقی دارالحکومت میں سیکریٹریٹ ملازمین نے تنخواہوں میں عدم اضافے اور ہوشربا مہنگائی کے خلاف احتجاجی دھرنا دے دیا۔

ملک کا نظام وفاقی حکومت چلاتی ہے اور وفاقی حکومت کا نظام ان سرکاری ملازمین کے ہاتھ میں ہے جو ہوشربا مہنگائی کے خلاف اسلام آباد میں احتجاج کر رہے ہیں۔

سرکاری ملازمین کا کہنا ہے کہ حکومت نے وفاقی سیکریٹریز پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی جس نے ان کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری بھی دی لیکن عملدرآمد نہ ہوسکا۔

سرکاری ملازمین کے اس احتجاج میں وفاقی حکومت کے مختلف اداروں کے درمیان تنخواہوں کے حوالے سے عدم مساوات کی نشاندہی بھی کی گئی ہے۔

گریڈ ایک سے 16 تک کے ملازمین کی اس ہڑتال میں سینئر سرکاری افسران نے بھی 2 مارچ سے شمولیت کا اعلان کر رکھا ہے۔

تازہ ترین