• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اٹلی میں ہسپتال پر کرونا وائرس پھیلا نے کا الزام

روم (اے پی پی) اٹلی کے وزیر اعظم جوسپے کونٹے نے ملک کے شمالی علاقے کی ایک ہسپتال انتظامیہ کو کورونا وائرس پھیلنے کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔انہوں نے اطالوی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ہسپتال کا نام لئے بغیر بتایا کہ طبی سہولیات کا مکمل اور مناسب انتظام نہ ہونے کے باعث وائرس کے پھیلنے کی راہ ہموار ہوئی۔ واضح رہے کہ انفیکشن کا سب سے بڑا مرکز کوڈوگنو کا قصبہ رہاہے جو شمالی اٹلی کے صدرمقام میلان سے تقریباً 60 کلومیٹرجنوب میں واقع ہے۔کوڈوگنو سمیت شمالی اٹلی کے متعدد قصبوں میں اس وائرس کا پھیلاو¿ روکنے کے لئے خصوصی اقدامات کئے گئے ہیں۔ گزشتہ جمعہ کے بعد سے اٹلی میں کورونا کے کیسز کی تعداد 6 سے 229 تک جا پہنچی جو یورپ میں اس بیماری کے مصدقہ مریضوں کی سب سے زیادہ تعدادہے تاہم پیر کو اس رجحان میں کمی دیکھی گئی اورصرف 10 مزید افراد میں اس انفیکشن کی تصدیق ہوئی ۔ اٹلی میں اب تک کورونا وائرس کا شکار ہونے سے 7 افراد کی موت واقع ہو چکی ہے۔
تازہ ترین