• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکمرانوں کی ’’صبرکروپالیسی نے‘‘ عوام کو لنگر خانے پہنچا دیا‘انجینئر عثمان

کوئٹہ(پ ر)جمعیت علماء اسلام کے رہنما و سابق رکن قومی اسمبلی انجینئر حاجی عثمان بادینی نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے ملک کوکسی حوالے سے ترقی نہیں دی ۔قرضوں سے لیکر ملک کو دنیا بھر میں بدنام اور پاکستانی پاسپورٹ کو مزید بے توقیر کر دیا ،آئی ایم ایف کے ملازمین سے ملک چلایا جارہا ہے۔گیس ،پٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے عوام کی قوت خرید ختم ہوگئی،ملک قرضوں میں ڈوب گیا۔دعوئوں اور بے عمل اعلانات سے حالات مزید خراب ہوگئے، مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ اشیائے خوردونوش سمیت گیس‘بجلی اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے نے عوام کی کمر توڑ دی۔مہنگائی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی جبکہ ملازمین کی تنخواہ وہی ہے۔انہوں نے کہا کہ دو برس کے دوران آٹھ لاکھ سے زائد تعلیم یافتہ اور ہنر مند نوجوان ملک چھوڑ چکے۔ ایک کروڑ نوکریاں اور پچاس لاکھ گھر دینے کا وعدہ کرنے والوں نے عوام کو لنگر خانے تک پہنچا دیا ۔انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی صبر کرو کی پالیسی نے عوام کے صبر کا پیمانہ بھی لبریز کردیا۔ 
تازہ ترین