• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصر:سابق صدر حسنی مبارک کی نماز جنازہ آج ادا کی جائے گی

مصر کے سابق صدر حسنی مبارک 91 برس کی عمر میں انتقال کر گئے


مصر کے سابق صدر حسنی مبارک کی نماز جنازہ آج ادا کی جائے گی،حسنی مبارک گزشتہ روز علالت کے باعث 91 برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔

سابق صدر حسنی مبارک کا 30 سالہ دور صدارت 2011 میں پُر تشدد عوامی مظاہروں کے بعد اختتام پذیر ہوا تھا اور اس دوران ہلاک ہونے والے 239 مظاہرین کے قتل کے الزام میں سابق صدر کو جیل بھیج دیا گیا تھا۔

حسنی مبارک ٹرائل کا سامنا کرنے والے پہلے عرب لیڈر تھے۔

حسنی مبارک 60 کی دہائی میں ملک کی فضائیہ اکیڈمی کے ڈائریکٹر اور بعد ازاں مصر فضائیہ کے کمانڈر بھی رہے۔ فوجی کیریئرکے بعد سیاست میں بھی کامیاب سفر کا آغاز کیا 1975 سے 1981 تک ملک کے نائب صدر بھی رہے۔

حسنی مبارک 1981 سے 1982 کے دوران وزیراعظم کے عہدے پر بھی فائز رہے جب کہ اس کے وقت کے صدر انور سادات کے قاتلانہ حملے میں مارے جانے کے بعد ملک کے پچاسویں صدر مقرر ہوئے اور 30 سال تک اس عہدے پر کام کرتے رہے۔

تازہ ترین