• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مودی کی دہلی والوں سے بھائی چارہ برقرار رکھنے کی اپیل

بھارتی وزیرِ اعظم نریندرامودی کا کہنا ہے کہ دہلی کےبہن بھائیوں سے امن و بھائی چارہ برقرار رکھنےکی اپیل کرتا ہوں۔

نریندرا مودی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے واپس جانے اور دہلی ہائیکورٹ کے نوٹس لینے کے بعد دہلی میں مسلم کش فسادات پر بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ نئی دہلی کی کشیدہ صورتحال کا جامع جائزہ لیا ہے۔

مودی نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی پولیس اور دیگر ایجنسیاں صورتحال نارمل کرنے کے لیے کام کر رہی ہیں۔

بھارتی وزیراعظم مودی نے امن اور ہم آہنگی کو بھارت کا اخلاقی مرکز قرار دیتے ہوئے کہا کہ دہلی کے باسیوں سے اپیل ہے کہ وہ سے امن قائم رکھیں۔

یہ بھی دیکھئے  : نئی دہلی فسادات: ہلاکتوں کی تعداد 20 ہوگئی


واضح رہے کہ اس وقت دہلی کے 4 علاقوں میں کرفیو نافذ ہے ، شمال مشرقی دہلی میں کرفیو لگا کر کسی بھی شخص کو دیکھتے ہی گولی مارنے کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے:ٹرمپ کا دورہ بھارت اور جلتا دلّی

میڈیا رپورٹس کے مطابق دہلی پولیس تمام صورتحال کو قابو کرنے میں ناکام رہی ہے، رات گئے گوکل پوری کے علاقے میں انتہا پسندوں نے پیٹرول پمپ کے قریب جمع ہو کر 2 گاڑیوں کو آگ لگا دی۔

نئی دلی میں حالات قابو میں لانے کیلئے چارج مشیر قومی سلامتی اجیت دوول کو دیدیا گیا ہے۔

ادھر بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کی رہنما سونیا گاندھی نے دہلی کی کشیدہ صورتحال پر بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کے استعفیٰ کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ صورتحال قابو میں کرنے کے لیے اضافی نفری تعینات کی جائے۔

تازہ ترین