• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ممتا بنرجی کی نئی دہلی میں فسادات پر ’’جہنم‘‘ کے عنوان سے نظم

کراچی (نیوز ڈیسک) ممتا بنرجی نے دہلی میں حالیہ تشدد کے واقعات پر ’جہنم‘ کے عنوان سے ایک نظم اپنے فیس بک پر پوسٹ کی ہے جس میں وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے تشدد کے واقعات میں اموات پر صدمے کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ”ہولی سے قبل خون کی ہولی کھیلی جا رہی ہے“۔


وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے اس نظم کو تین زبانوں ہندی، بنگلہ اور انگریزی میں پوسٹ کیا ہے۔

کل وزیر اعلیٰ نے بھونیشور روانہ ہونے سے قبل کہا تھا کہ دہلی میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ افسوسناک ہے۔

وزیر اعلیٰ نے سوال بھی کیا تھا کہ آخر کون لوگ خون کی ہولی کھیل رہے ہیں۔وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے اپنی نظم میں لکھا ہے ’’کہاں ہیں ہم، کس طرف جارہے ہیں، جنت میں جانے کے بجائے جہنم کا رخ کیوں کر لیا ہے۔

تازہ ترین