• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیسکوٹاسک فورسز خیبر سرکل کا آپریشن،10افراد گرفتار

پشاور ( نیوزڈیسک چیف ایگزیکٹیو پسکو انجینئرڈاکٹرمحمدامجدخان کی ہدایت پر بجلی چوری کے خلاف خیبر سرکل میں ایکسین صلاح الدین کی زیرنگرانی بڑا آپریشن کیا گیا، آپریشن میں 10 افراد کے خلاف کنڈوں کے استعمال پرایف آئی آردرج کرکے گرفتارکرلیا گیا ہے، نادہندہ گان سے 4 لاکھ روپے کی ریکوری کی گئی، 260کنڈے ہٹائے گئے، کنڈوں کے استعمال پر1 ٹرانسفارمر کو منقطع کردیا گیا ہے،34 میٹروں کو پولوں پرشفٹ کردیا گیا ہے،24 خراب میٹروں کو تبدیل کردیا گیا ہے،پسکو نے آپریشن میں مزید تیزی لانے کا عندیہ دیا ہے ،بجلی کا ناجائز استعمال کرنے والے صارفین بجلی کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ وہ ڈائریکٹ کنڈوں اور بجلی کا ناجائز استعمال فوری طورپر روک دیں ورنہ ان کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔بجلی کے غیر قانونی کنکشن استعمال کرنے والے افراد کو بھی ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ غیرقانونی کنکشنزکو باقاعدہ بنائیں اور باقاعدہ بجلی میٹرز لگاکر قانونی طریقے سے بجلی استعمال کریں خلاف ورزی کرنے پر نہ صرف ان کے خلاف بھرپورکاروائی کی جائے گی۔ بلکہ ان غیرقانونی کنکشنوں کے حامل افراد سے ڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمرز بھی اتارلئے جائیں گے اور ان کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج بھی کیا جائے گا۔
تازہ ترین