• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر میڈیکل یونیورسٹی کی بین الاقوامی پبلک ہیلتھ کانفرنس شروع ہوگئی

پشاور (خصوصی نامہ نگار) خیبرمیڈیکل یونیورسٹی انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ اینڈ سو شل سا ئنسز کے زیر اہتمام تین روزہ بین الاقوامی پبلک ہیلتھ کا نفر نس شروع ہوگئی جس میں ملک اور بیرون ملک سے ماہرین شرکت کر رہے ہیں ، وائس چانسلر ڈاکٹر ارشد جاوید نے کانفرنس کا افتتاح کیا جبکہ پرو وائس چانسلر ڈاکٹر ضیاء الحق ، ڈائریکٹر اوریک ڈاکٹر زوہیب خان، ڈاکٹر سمیعہ لطیف ، ڈاکٹرمحمد فواد، ڈاکٹر یا سر یو سفزئی اور چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ کیئر کمیشن ڈاکٹر مقصود علی خان خطاب کیا۔ طبی ما ہر ین نے کہا کہ ضروری حفا ظتی تدابیر اختیار کرتے ہوئے کرونا وائرس سمیت دیگر متعدی امراض کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے، کرونا وائرس آج کی پیداوار نہیں ہے بلکہ اسکی شنا خت سب سے پہلے 1960کی دہا ئی میں ہو ئی تھی۔ قومی ادارہ صحت کے ڈاکٹر ممتاز علی نے کہا کہ وفاقی وزارت صحت نے کو رونا وائرس کے ممکنہ خطرات سے نمٹنے کیلئے ہنگامی بنیا دوں پر ایمر جنسی آپریشن سنٹر قائم کر کے حفا ظتی اقدامات کے ضمن میں تمام متعلقہ اداروں کو ضروری ہدایات جا ری کی ہیں،عالمی ادارہ صحت کی معاونت سےممکنہ آئوٹ بریک کی صورت میں چاروں صو بوں ، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کےمحکمہ ہائے صحت کے ساتھ قر یبی رابطہ ہے۔انہوں نے کہا کہ نے خوف کی ضرورت نہیں ہے البتہ کو رونا وائرس کے خطرات سے نمٹنے کیلئےتما م ضر وری حفا ظتی اقدامات پر عمل کرنا چاہئے۔
تازہ ترین