آپ آف لائن ہیں
پیر12؍شعبان المعظم 1441ھ 6؍اپریل 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

نعمت اللّٰہ خان ایک ایماندار اور فرض شناس انسان تھے، وسیم اختر

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) بلدیہ عظمیٰ کراچی میں بدھ کو دوسرے روز بھی نعمت اللّٰہ خان ایڈووکیٹ کے انتقال کے سوگ میں تمام سرگرمیاں معطل رہیں اور دفاتر بندرہے میئرکراچی وسیم اختر سابق ناظم نعمت اللّٰہ خان کی نماز جنازہ میں شرکت کے لیے ادارہ نور حق پہنچے اور جماعت اسلامی کے امیر سینیٹرسراج الحق ،سندھ کے امیر محمدحسین محنتی،کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن سے اظہارتعزیت کیا اس موقع پر میئر کراچی وسیم اختر کی درخواست پر منتخب بلدیاتی نمائندے اور بلدیہ عظمیٰ کراچی کے افسران و ملازمین اور معززین شہر کی ایک بہت بڑی تعداد بھی نماز جنازہ میں موجود تھی، بلدیہ عظمیٰ کراچی نے نماز جنازہ کے لئے صفائی ستھرائی سمیت دیگر بلدیاتی انتظامات میں اپنا کردار ادا کرتے ہوئے فرائض انجام دیئے جبکہ میئر کراچی کی ہدایت پر سٹی وارڈنزبھی شہریوں کی رہنمائی کے لئے موجود رہے اور ٹریفک کو کنٹرول کرتے رہے،نماز جنازہ کے بعد میئرکراچی میت کے ہمراہ ڈیفنس میں واقع قبرستان پہنچے اور سابق ناظم نعمت اللّٰہ خان کو ان کے لواحقین کے ساتھ مل کر

لحد میں اتارا، انہوں نے قبر پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی، اس موقع پر رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے شہریوں کی ایک بڑی تعداد نے بھی تدفین کے عمل میں شرکت کی، میئر کراچی نے ان کے صاحبزادوں اور لواحقین کو دلاسہ دیتے ہوئے صبر کی تلقین کی ، میئر کراچی نے کہا کہ سابق ناظم نعمت اللّٰہ خان ایک ایماندار اور فرض شناس انسان تھے اور انہوں نے بلدیات سمیت زندگی کے مختلف شعبوں میں گرانقدر خدمات انجام دیں جنہیں مدتوں یاد رکھا جائے گا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید