• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں پبلک ٹرانسپورٹ کے منصوبوں پر عملدر آمد نہ ہو سکا، پی ٹی آئی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) صدر پی ٹی آئی کراچی و رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے صوبے میں ٹرانسپورٹ کے نظام پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہےکہ صوبہ سندھ کی آبادی خصوصاً کراچی کی آبادی میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہےالبتہ پبلک ٹرانسپورٹ میں بتدریج کمی ہورہی ہے۔ سندھ حکومت کے بقیہ محکموں کی طرح محکمہ ٹرانسپورٹ بھی تباہ حالی کا شکار ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیر ٹرانسپورٹ سندھ نے پبلک ٹرانسپورٹ کے متعدد منصوبوں کا اعلان کیا،لیکن آج تک ان پر عملدرآمد نہ کروایا جاسکا۔ سندھ میں فٹنس سرٹیفکیٹ کے بغیر بسیں چلائی جارہی ہیں اور عوام چلتے پھرتے بموں پر سفر کرنے پر مجبور ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت سندھ نے شہریوں کو چنگ چی رکشوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے، حکومت سندھ محض عوام کو سہانے خواب دکھاتی ہے۔ حکومت سندھ اپنے اعلان شدہ منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کرے اور شہریوں کو ریلیف فراہم کرے۔ ٹرانسپورٹ کی فٹنس چیکنگ کے لیے باقاعدہ نیا نظام تشکیل دے اور اسکے ساتھ ساتھ بسوں کی چھتوں پر سفر کرنے پر مکمل پابندی عائد کرے تاکہ قیمتی جانیں محفوظ رہ سکیں۔

تازہ ترین