آپ آف لائن ہیں
منگل13؍شعبان المعظم 1441ھ 7؍اپریل2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

فیروز خان نے ٹک ٹاک کو کینسر قرار دیدیا

معروف اداکار فیروز خان نے’ ٹک ٹاک‘ کو کینسر کا مرض قرار دے دیا۔

 پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے معروف اداکار فیروز خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر میوزکل ایپ ٹک ٹاک کے حوالے سے ٹوئٹ کیا۔

فیروز خان نے اپنے ٹوئٹ میں ٹک ٹاک کو کینسر سے تشبیہ دینے پر زور دیا ہے۔

فیروز خان کے اِس ٹوئٹ پر اداکارہ و ماڈل متھیرا  کا حمایتی سامنے آیا جن میں ان کا کہنا ہے کہ ’فیروز آپ نے بلکل ٹھیک کہا ہے۔‘

فیروز خان کے اِس ٹوئٹ کی سوشل میڈیا صارفین نے بھی حمایت کی۔

عامر رانا نامی صارف نے لکھا کہ ’پاکستان میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنی چاہیے۔‘

ایک صارف نے لکھا کہ ’ٹک ٹاک سے ہماری نوجوان نسل خراب ہو رہی ہے ہر کوئی ٹک ٹاک کے ذریعے شہرت پانے کے چکر میں لگایا ہوا ہے۔‘

صارف نے لکھا کہ ’والدین کو چاہیے کہ اپنے بچوں کو اِس ایپ سے دور رکھیں۔‘

عمّارہ حسین نامی صارف نے لکھا کہ ’میں آپ سے اتفاق کرتی ہوں کہ ٹک ٹاک ہماری نئی آنے والی نسل کے لیے کینسر ہے۔‘


انٹرٹینمنٹ سے مزید